بھارتی خلاء باز شبھانشو شکلا کا Axiom 4 Mission، جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے تھا، اس مہینے کی 22 تاریخ تک ملتوی کردیا گیا ہے، تاکہ ناسا روسی سیکشن میں حالیہ مرمت کے بعد مدار کی تجربہ گاہ کے تعلق سے تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ یہ اعلان Axiom اسپیس کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے نے کہا ہے کہ Axiom Space نے Space X Falcon 9 Launch وہیکل کی تیاری کی موجودہ صورتحال، ڈریگن اسپیس کرافٹ، ISS کی Zveda ماڈیول میں مرمت، موسم کی صورتحال اور قرنطین میں عملے کی صحت اور تیاریوں کی بنیاد پر چھوڑے جانے کی اگلی ممکنہ تاریخ کی تصدیق کی ہے۔
سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ اہم پیرامیٹرس کا جائزہ لینے کے بعد Axiom 4 Mission کو لانچ کئے جانے کی تاریخ کے بارے میں بتادیا گیا ہے۔ اسرو کے شبھانشو شکلا مشن کے پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور پولینڈ کے Slawosz Uznanski اور ہنگری کے Tibor Kapu، مشن ماہرین کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ ISS کیلئے ناسا کی جانب سے یہ چوتھا پرائیوٹ مشن ہے، جس کی قیادت ناسا کے خلاباز Peggy Whitson کریں گے۔x