ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 27, 2025 9:49 AM | Axiom -4

printer

بھارتی خلاء باز شبھانشو شُکلا کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے کے تاریخی واقعے پر ملک میں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے

بھارتی خلاء باز شبھانشو شُکلا کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے کے تاریخی واقعے پر ملک میں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو نےAxiom Space، ناسا اور SpaceX کو مبارکباد دی ہے۔ گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کو لے جانے والا Axiom 4 مشن کا اسپیس کرافٹ بھارتی وقت کے مطابق کَل شام سوا چار بجے  بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی کے ساتھ مربوط ہوگیا۔ اِس طرح یہ عالمی خلائی دریافت میں ایک نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

 اِسرو کے مطابق محکمہئ خلاء کے سکریٹری اور اِسرو کے چیئرمین کی سربراہی میں ایک ٹیم نے Houston میں ناسا کے Johnson خلائی مرکز میں مشن کنٹرول روم میں تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا۔

اِس سنگِ میل کی ستائش کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اِس مشن سے آتم نربھر بھارت اور   وِشو بندھو بھارت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے، جس کا نظریہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیش کیا تھا۔

Axiom 4 مشن، خلائی بایو سائنس کے شعبے میں بھارت کا سب سے براہِ راست اہم رول ہے۔ بھارتی خلاء باز شبھانشو شکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اپنے قیام کے دوران پوری طرح ملکی وسائل کے ساتھ Microgravity پر 7 تجربات کریں گے۔ یہ سبھی آزمائشیں پوری طرح بھارتی اداروں نے تیار کی ہیں اور سائنسی حقائق کو سبھی کے فائدے کیلئے عالمی سطح پر دستیاب کرائے جائیں گے۔ اِن میں سے ایک تجربے سے خلائی ذراعت اور کرہئ ارض کیلئے مختلف طرح کی آب و ہوا کا سامنا کرنے والی فصلیں تیار کرنے کی راہ ہموار ہوسکے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں