July 14, 2025 9:54 PM

printer

بھارتی خلاء باز شبھانشو شُکلا اور Axiom-4 مشن کے دیگر تین خلا بازوں نے زمین پر واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔ کَل سہ پہر زمین پر اترنے کی توقع ہے

بھارتی خلا باز گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا اور Axiom-4 مشن کے تین دوسرے ممبران نے آج سہ پہر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین پر واپسی کا اپنا سفر شروع کردیا ہے۔ یہ خلا باز بھارتی وقت کے مطابق کَل سہ پہر کیلیفورنیا کے ساحل پر زمین پر اتریں گے۔ اسپیس ایکس نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ ڈریگن نامی اُس کا خلائی جہاز گروپ کیپٹن شُکلا سمیت دوسرے ممبران کو لے کر کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوگیا ہے۔گروپ کیپٹن شُکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے 14 روزہ مشن پر تھے۔
زمین پر واپسی کے بعد گروپ کیپٹن شُکلا دوسرے ممبران کے ساتھ سات دنوں تک فلائٹ سرجنس کی نگرانی میں بازآبادکاری پروگرام میں رہیں گے، تاکہ وہ زمینی آب وہوا سے اپنے آپ کو ہمکنار کرسکیں۔ گروپ کیپٹن شُکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی اور ونگ کمانڈر راکیش شرما کے بعد دوسرے بھارتی خلا باز بن گئے ہیں۔ راکیش شرما 1984 میں خلاء میں گئے تھے۔ سفر کے دوران گروپ کیپٹن شکلا نے بھارت پر مرکوز 7 تجربے کئے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے الوداعی خطاب میں گروپ کیپٹن شکلا نے اپنے خلائی سفر کو غیرمعمولی قرار دیا ہے۔ Axiom-4 مشن 26 جون کو بین الاقوامی خلائی اشٹیشن پر روانہ ہوا تھا جس میں امریکہ، پولینڈ اور ہنگری کے تین دوسرے خلا باز بھی شامل تھے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔