ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 15, 2025 10:07 AM | Axiom -4

printer

بھارتی خلاء باز شبھانشوشکلا اور Axiom-4 مشن عملے کے دیگر تین ارکان آج زمین پر واپس آئیں گے۔

بھارتی خلاباز شوبھانشو شکلا اور Axiom-4 مشن عملے کے تین دیگر افراد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS میں 18 دن گزارنے کے بعد آج زمین پر واپس آئیں گے۔ وہ کل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اسپیس ایکس ڈریگن کے ذریعے زمین پر واپس آنے کے لیے تقریباً 22 گھنٹے کے سفر پر روانہ ہوئے۔ توقع ہے کہ وہ بھارتی وقت کے مطابق آج سہ پہر 3 بجے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب زمین پر اتریں گے۔

Axiom-4مشن کا خلائی سفر 25 جون کو شروع ہوا تھا، جب Falcon-9 راکٹ، اسپیس ایکس ڈریگن کو لے کر فلوریڈا سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشنISS  کی طرف روانہ ہوا۔ گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا محض دوسرے بھارتی ہیں جو خلا میں گئے ہیں۔ اُن کا یہ سفر خلا باز راکیش شرما کے خلائی سفر کے 41 سال بعد ہوا ہے۔ راکیش شرما 1984 میں خلا میں گئے تھے۔ جناب شکلا نے بھارت کیلئے مخصوص مائیکرو گریوٹی کے سات تجربات کیے، جو کہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ تجربات مستقبل کے سیاروں کے مشنوں اور خلا میں طویل مدتی قیام کیلئے اہم ڈیٹا تیار کرنے کیلئے کیے گئے ہیں۔ اتوار کو ناسا کے مہم جوئی عملے نے Axiom-4  مشن عملے کے ارکان کیلئے ایک روایتی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ الوداعی تقریب کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب شکلا نے اپنے خلائی سفر کو واقعی ناقابل یقین قرار دیا۔

یہ مشن، جسے آکاش گنگا کا نام دیا گیا ہے،  Axiom Space، ناسا اور خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اِسرو کی ایک مشترکہ کوشش ہے۔ یہ مشن گگن یان مشن اور مجوزہ بھارتیہ انترکش اسٹیشن سمیت آئندہ کے بھارت کے انسانی خلائی پرواز کے عزائم میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔