August 25, 2025 3:15 PM | Shubshu Lucknow

printer

بھارتی خلاء باز اور گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کا آج اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ پہنچنے پر شاندار خیر مقدم کیا گیا۔

بھارتی خلاء باز اور گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کا آج اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ پہنچنے پر شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اور میئر سُشما Kharkwal نے لکھنؤ ہوائی اڈّے پر اُن کا خیر مقدم کیا۔ شبھانشو شکلا نے اپنے اسکول کی جانب سے منعقدہ ایک وِکٹری پریڈ میں شرکت کی، جس کے بعد اُن کی عزت افزائی کی تقریب ہوئی۔ وِکٹری پریڈ کے دوران اسکولی بچوں اور مقامی لوگوں نے اُن پر پھول برسائے اور اُن کے ہاتھوں میں قومی پرچم تھا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ شبھانشو نے اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کیا ہے اور لکھنؤ میں اُن کی آمد سے پورا شہر فخر محسوس کررہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔