April 22, 2025 10:06 AM

printer

بھارتی حکومت نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے احترام میں تین روز کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی حکومت نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے احترام میں تین روز کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ دو روز کا سرکاری سوگ آج اور کل منایا جائے گا، جبکہ ایک روز کا سرکاری سوگ اُن کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دن منایا جائے گا۔ سرکاری سوگ کے دوران پورے بھارت میں ان عمارتوں پر قومی پرچم سرنِگوں رہے گا، جہاں مستقل طور پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے اور کوئی سرکاری تفریحی پروگرام نہیں ہوگا۔×