بیڈمنٹن میں بھارت کے سرکردہ کھلاڑی لکشیہ سین آسٹریلین اوپن کے مردوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ 2022 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے چیمپئن لکشیہ سین نے کل سِڈنی میں ایک دلچسپ سیمی فائنل مقابلے میں چینی تائی پے کے کھلاڑی Chou Tein-Chen کو 17-21، 24-22، 21-16 سے ہرایا۔ آج فائنل میں سین کا مقابلہ چین کے 26 ویں رینک کے کھلاڑی Yushi Tanaka سے ہوگا۔ لکشیہ سین نے کوارٹر فائنل میں اپنے ہم وطن کھلاڑی آیوش شیٹی کو ہرایا تھا۔ اب وہ اس ٹورنامنٹ میں واحد بھارتی کھلاڑی ہیں۔ چراغ شیٹی اور ستوِک سائی راج رنکی ریڈّی پر مشتمل مردوں کے ڈبلز کی جوڑی بھی کوارٹر فائنل میں ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔×
Site Admin | November 23, 2025 9:35 AM | Badminton
بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین آج سِڈنی میں آسٹریلین اوپن کے مردوں کے سنگلز کے فائنل میں جاپان کے Yushi Tanaka کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔