بھارتی براڈکاسٹر سنجوگ گپتا کو انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل ICC کا نیا چیف ایگزیکیٹو افسر مقرر کیا گیا ہے

 

بھارتی براڈکاسٹر سنجوگ گپتا کو انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل ICC کا نیا چیف ایگزیکیٹو افسر مقرر کیا گیا ہے۔ اُن کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے ICC چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ جناب گپتا کھیلوں کے طریقہ کار اور کمرسلائیزیشن میں زبردست تجربے کا استعمال کریں گے، جو ICC کیلئے بیش قیمت ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ICC کی نامزدگیوں سے متعلق کمیٹی نے CEO کے عہدے کیلئے کئی بے مثال امیدواروں پر غور وخوض کرنے کے بعد سنجوگ گپتا کے نام کی اتفاق رائے سے سفارش کی تھی۔جناب گپتا نے ایک صحافی کی حیثیت سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی، بعد میں انہوں نے مختلف نشریاتی اداروں میں خدمات انجام دیں اور کثیر لسانی ڈیجیٹل فرسٹ اور خواتین پر مرکوز کووریج کے ساتھ کھیلوں کے اپنے پورٹ فولیو کو وسعت دی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔