بھارتی بحریہ کے کمانڈروں کی دوسری ششماہی کانفرنس 2025 آج نئی دلّی میں شروع ہوگی۔ تین دن کی اِس کانفرنس کی اہمیت، آپریشن سِندور اور بحریہ کی حوصلے مند کارروائیوں اور جنگجویانہ تیاریوں کے تناظر میں اور بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
کانفرنس کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور کابینہ سکریٹری، بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کریں گے اور وسیع تر قومی مفادات کا ایک منظرنامہ، نیز وِکست بھارت2047 کی جانب، مستقبل کا ایک خاکہ پیش کریں گے۔
چیف آف ڈفینس اسٹاف اور بھارتی فضائیہ کے سربراہ بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔×