بھارتی بحریہ کی دوسری کمانڈرس کانفرنس نئی دلّی میں شروع ہوگئی ہے۔ آپریشن سندور اور بحریہ کی کارروائی کرنے اور مقابلہ کرنے کی سرگرم تیاری کے پس منظر میں یہ تین روزہ کانفرنس اور زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ یہ کانفرنس قومی لیڈروں اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ قریبی رابطے کا ایک وسیلہ فراہم کرتی ہے۔ ساتھ ہی موجودہ جغرافیائی اور کلیدی ماحول میں کثیر رخی چیلنجوں سے نمٹنے کی سمت بحریہ کی حکمتِ عملی کو چست درست کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ بحریہ کے کمانڈرز سے کَل خطاب کریں گے اور وسیع تر قومی مفادات اور وکست بھارت 2047 کے نظریے کے تعلق سے نقطہئ نظر پیش کریں گے۔ بحریہ کے سربراہ، کمانڈر اِنچیف صاحبان کے ہمراہ بحرِ ہند کے خطے میں مجموعی سکیورٹی صورتحال سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔x