بھارتی بحریہ کا جہاز Kaundinya، آئی این ایس وی گجرات کا اپنا پہلا سفر کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد آج عمان کے مسقط میں سلطان قابوس بندرگاہ پر پہنچا۔ اندرونِ ملک روایتی طور پر تیار کردہ اِس بحری جہاز نے گذشتہ برس 29 دسمبر کو گجرات کے پوربندر سے اپنا پہلا غیرملکی سفر شروع کیا تھا۔ اس بحری جہاز کو بھارت میں عمان کے سفیر اور بحریہ کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں مغربی بحری کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
Site Admin | January 14, 2026 9:45 PM
بھارتی بحریہ کا جہاز Kaundinya، آئی این ایس وی گجرات کا اپنا پہلا سفر کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد آج عمان کے مسقط میں سلطان قابوس بندرگاہ پر پہنچا