November 6, 2025 9:47 PM

printer

بھارتی بحریہ نے کوچی میں اندرون ملک تیار کردہ سروے سے متعلق نئے جہاز Ikshak کو بحریہ میں شامل کیا ہے

بھارتی بحریہ نے آج کوچی میں بحری اڈے پر Ikshak جہاز کو باضابطہ طور پر بحریہ میں شامل کیا۔ اِسے بحریہ میں شامل کرنے کی تقریب، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈنیش کے ترپاٹھی کی موجودگی میں ہوئی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارتی بحریہ نے کہا کہ INS Ikshak کو بحریہ میں شامل کیا جانا، سروے اور اعداد و شمار سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے سلسلے میں جاری کوششوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ اندرون ملک تیار کردہ ساز و سامان کی مضبوطی، تکنیکی مہارت اور بحری رہنمائی کی ایک علامت ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ جہاز، مکمل طور پر ساحل اور گہرے پانی میں hydrographic جائزے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اِس سے تیار کیا گیا ڈیٹا، سمندر میں راستہ تلاش کرنے اور بھارت کی بحری سلامتی کے طریقۂ کار کو مستحکم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔
اُس نے کہا ہے کہ Ikshak، سروے سے متعلق تیسرا جہاز اور جنوبی بحری کمانڈ پر مبنی پہلا جہاز ہونے کے ساتھ بھارتی بحریہ کے سمندری جائزے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔