July 18, 2025 2:42 PM

printer

بھارتی بحریہ نے آج وشاکھا پٹنم میں ملک میں ہی تیار   کیے گئے اپنے پہلے Diving Support بحری جہاز INS Nistar کو پانی میں اُتاردیا ہے۔

 

بھارتی بحریہ نے آج وشاکھا پٹنم میں منعقد ایک تقریب میں ملک میں ہی تیار کیے گئے اپنے پہلے Diving Support بحری جہاز INS Nistar کو پانی میں اُتاردیا ہے۔ دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ نے ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، بحریہ کے سربراہ اور دیگر سینئر معزز شخصیات کے ہمراہ شامل کئے جانے کی اس تقریب میں شرکت کی۔

INS Nistar کو وشاکھا پٹنم میں ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنایا ہے اور اس کا ڈیزائن بھی اُسی نے تیار کیا تھا۔   یہ بحری جہاز دفاعی سامان تیار کرنے میں آتم نربھرتا یعنی خود کفالت میں بھارت کی کوشش میں ایک بڑے قدم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس کی تیاری میں 120 ایم ایس ایم ای اداروں نے اہم رول ادا کیا ہے اور اس میں 80 فیصد سے زیادہ ساز و سامان ملکی وسائل سے حاصل کیا گیا ہے۔

یہ بحری جہاز تکنیکی اعتبار سے جدید طرز کے پلیٹ فارمس تیار کرنے کی بھارت کی صلاحیت کی بھی عکاسی کرتا ہے،   جو عالمی معیارات کے عین مطابق ہیں۔ INS Nistar تقریباً 120 میٹر لمبا اور 20 میٹر چوڑا ہے۔

یہ بحری جہاز گہرے سمندر میں غوطہ خوری کی کارروائی اور مشکل میں گھری ہوئی آبدوزوں کے لیے بچاؤ مشن میں اہم رول ادا کرے گا۔ یہ جہاز سمندر میں غوطہ خوری کے مشنوں کیلئے ضروری جدید نظام سے لیس ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔