ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 12, 2025 9:40 AM | NAVY-INS ARAVALI

printer

بھارتی بحریہ اطلاعات ومواصلات کے اپنے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے آج INS اَراوَلی کو بحریہ میں شامل کرے گی۔

ملک کی بحری سکیورٹی میں اضافے کی خاطر ایک اہم قدم کے تحت بھارتی بحریہ آج گروگرام میں INS Aravali کو بحریہ میں شامل کرے گی۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ Aravali پہاڑی سلسلے پر INS Aravali کا نام رکھا گیا ہے، جو بحریہ کے اطلاعات ومواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ بیڑہ کئی اطلاعاتی ومواصلاتی مراکز کی مدد کرے گا، جو بھارت کے کمانڈ، کنٹرول اور بحری آگہی کے طریقہ کار کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کیلئے اہمیت رکھتے ہیں۔ اس تقریب کی صدارت بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کریں گے۔×