بھارتی بحری فوج آج کوچی میں بحریہ کے اڈّے پر Ikshak بحری جہاز کو باضابطہ طور پر پانی میں اُتارے گی۔ یہ تقریب بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دِنیش ترپاٹھی کی موجودگی میں ہوگی۔ وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ Ikshak بحری جہاز سے سَروے زمرے کے تیسرے بحری جہاز کے ساتھ بھارتی بحریہ کی ہائڈرو گرافِک سَروے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اِن میں سے پہلا بحری جہاز، جنوبی بحریہ کی کمانڈ پر متعین رہے گا۔
وزارت دفاع نے کہا ہے کہ Ikshak، بحری جہاز تیار کرنے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی خود کفالت کی ایک درخشاں مثال ہے اور Ikshak نام کا مطلب سنسکرت میں گائڈ یا رہنمائی کرنے والا ہے، جس سے درستگی اور مقصد کے ایک نگہبان کے طور پر اِس بحری جہاز کے رول کی عکاسی ہوتی ہے۔×