ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2025 10:08 AM

printer

بھارتی بحریہ آج وشاکھا پٹنم میں اپنے جدید طرز کے دو اسٹیلتھ بحری جنگی جہازوں ادے گری اور ہمگری کو پانی میں اتارے گی۔

بھارتی بحریہ آج وشاکھا پٹنم میں اپنے جدید طرز کے دو Stealth بحری جنگی جہازوں Udaygiri اور   Himgiri کو پانی میں اتارے گی۔P-17A   طرز کا جنگی جہاز تقریباً چھ ہزار 700 ٹن کا ہے، جو پہلے کے Shivalik-class جنگی جہاز کے مقابلے میں کچھ زیادہ بڑا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اِس تقریب کی صدارت کریں گے۔

وشاکھا پٹنم میں ہونے والی لانچ کی تقریب ایک مضبوط اور خودکفیل بحری دفاعی نظام کی سمت بھارت کے سفر کا ایک جشن ہوگا۔INS Udaygiri  اور INS Himgiri کو جدید طرز پر ڈھالا گیا ہے۔ اِس سے بھارت کے سرکردہ دفاعی  شپ یارڈس کے درمیان تال میل کے ساتھ ساتھ بحری جہاز تیار کرنے کی بھارت کی بڑھتی ہوئی قوت کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ Udaygiri کو اپنی نوعیت کے سب سے تیز رفتار بحری جہاز ہونے کا امتیاز حاصل ہے اور یہ بھارتی شپ یارڈس کے  بحری جہاز تیار کرنے کے Modular طریقہئ کار کا نتیجہ ہے۔ یہ جنگی بحری جہاز 200 سے زیادہ چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانہ درجے کے صنعتی اداروں کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں اور اس سے روزگار کے تقریباً چار ہزار براہِ راست اور دس ہزار بالواسطہ مواقع بھی دستیاب ہوئے۔