بھارتی بحریہ آج وشاکھاپٹنم میں، Androth کو اپنے کام کاج میں شامل کرنے کے لیے تیار ہے، جو کم گہرے پانی کا، آبدوز شکن جہاز ہے۔ اس تقریب کی صدارت وائس ایڈمرل راجیش پینڈھارکر کریں گے۔
وزارتِ دفاع نے کہا کہ Androth کو شامل کیا جانا، صلاحیت میں اضافے اور سامان کو ملک میں ہی تیار کرنے کی جانب، بحریہ کی پیشرفت میں ایک اور سنگِ میل ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ Androth کو شامل کیے جانے سے بحریہ کی، خاص طور پر ساحلوں پر خطرات سے نمٹنے کی، آبدوز شکن صلاحیتوں میں، خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
Androth کی تعمیر، کولکاتہ کی Garden Reach Shipbuilders and Engineers کمپنی نے کی ہے، جو بھارت کی بڑھتی ہوئی سمندری خود کفالت کا ایک ثبوت ہے، اور اس میں 80 فیصد سامان ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے۔×