ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 13, 2025 9:48 PM

printer

بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن نے دلّی میں 2030 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کی بھارت کی بولی کو باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے

بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن IOA نے آج دلّی میں اپنی خصوصی جنرل میٹنگ کے دوران سال 2030 کے دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کیلئے بھارت کی دعویداری کو باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ بھارت، اب 31 اگست کی آخری مدت سے پہلے اپنی دعویداری پر مبنی تجویز داخل کرے گا۔ سال 2030 میں نئی دلّی کی میزبانی میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیلوں کے 20 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ پہلا اور واحد موقع تھا جب بھارت نے اِن کھیلوں کی میزبانی کی تھی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے IOA کی صدر پی ٹی اُوشا نے بھارت کی دعویداری کو منظوری ملنے پر مسرت کا اظہار کیا۔