December 1, 2025 9:39 AM | IMD weather

printer

بھارتیہ محکمہ موسمیاتIMD  نے منی پور اور اوڈیشہ میں آج صبح گھنا کہرہ چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتیہ محکمہ موسمیاتIMD  نے منی پور اور اوڈیشہ میں آج صبح گھنا کہرہ چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔   ہماچل پردیش میں بھی اگلے تین دن کے دوران ایسا ہی موسم رہنے کا امکان ہے۔ IMD کے مطابق اگلے دو دن کے دوران پنجاب، مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھ واڑا میں سردی بڑھ سکتی ہے۔ IMD نے آندھراپردیش، تمل ناڈو، پدو چیری، کرائکل اور تلنگانہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

اِس دوران دلی NCR میں ہوا کا معیار بہت خراب سے خراب زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح سات بجے تک اِس خطے میں اوسط AQI،  299 درج کیا گیا۔x