بھارتیہ محکمہئ موسمیات نے آج گوا اور کونکن میں شدید سے تیز موسلا دھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ نے آسام، میگھالیہ، اتراکھنڈ، مدھیہ مہاراشٹر، تلنگانہ، مغربی مدھیہ پردیش اور گجرات خطے میں بھی تیز سے موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزوروم، تریپورا، چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرالہ، ماہے اور مراٹھواڑا میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، پنجاب، سوراشٹر، ودربھ اور مغربی اترپردیش میں بھی اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔
موسمیات کے محکمے نے انڈومان نکوبار جزائر میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
قومی راجدھانی میں بھی دن بھر تیز بارش ہو سکتی ہے۔x