بھارتیہ ریزرو بینک RBI کے گورنر سنجے ملہوترا نے آج کہا ہے کہ بھارتی بینکوں کی کارکردگی، ایک دہائی پہلے کے مقابلے، کافی زیادہ بہتر ہوگئی ہے۔ ممبئی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے، بینکنگ اور اقتصادیات سے متعلق کانکلیو 2025 سے خطاب کرتے ہوئے، گورنر موصوف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا، 2018 میں نقصان میں چل رہا تھا لیکن آج یہ 100 ارب ڈالر کی ایک کمپنی میں بدل گیا ہے۔
RBI کے گورنر نے بہت سے ضابطہ جاتی اقدامات کا ذکر کیا، جن میں 2015 میں اثاثوں کی کوالٹی کا جائزہ AQR، فوری اصلاحی قدم PCA فریم ورک، سرکاری شعبے کے 27 بینکوں کا انضمام، بڑے پیمانے پر دوبارہ اثاثہ کاری اور نادہندگی اور دیوالیے پن کا ضابطہ IBC شامل ہے۔ اِن عناصر کی وجہ سے بھارت کے قرضہ جاتی نظام میں بنیادی طور پر تبدیلی آئی ہے۔