April 2, 2025 9:31 AM

printer

بھارتیہ ریزرو بینک RBI نے کہا ہے کہ 98 اعشاریہ دو ایک فیصد 2000 روپے کے نوٹ بینکنگ نظام میں واپس آچکے ہیں

بھارتیہ ریزرو بینک RBI نے کہا ہے کہ 98 اعشاریہ دو ایک فیصد 2000 روپے کے نوٹ بینکنگ نظام میں واپس آچکے ہیں۔
19 مئی 2023 کوRBI نے 2000 روپے کے بینک نوٹوں کو چلن سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ RBI نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 19 مئی 2023 کو کاروبار کے اختتام پر چلن میں رہنے والے 2000 روپے کے بینک نوٹوں کی کُل مالیت 3 اعشاریہ پانچ چھ لاکھ کروڑ روپے تھی، جو اِس سال 31 مارچ کو کاروبار کے اختتام پر کم ہوکر چھ ہزار 366 کروڑ روپے ہوگئے۔