بھارتیہ ریزرو بینک کی مالیاتی پالیسی کی کمیٹی MPC آج ریپو ریٹ میں کٹوتی سے متعلق اپنی تین روزہ میٹنگ آج سے شروع کرے گی۔ RBI کے گورنر سنجے ملہوترا کی صدارت میں، کمیٹی کے فیصلے کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔
بھارتیہ اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق RBI اپنی مالی پالیسی کے تحت، ریپو ریٹ میں اعشاریہ دو پانچ پوائنٹس کی کٹوتی کر سکتا ہے، جس کا مقصد دیوالی سے پہلے قرضوں کو فروغ دینا ہے۔ SBI کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیوالی سے پہلے بدھ کے روز کی جانے والی اِس کٹوتی کی وجہ سے، قرضوں کو فروغ حاصل ہونے کے سبب، دیوالی کی خوشیاں پہلے سے ہی شروع ہو سکتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے اعداد و شمار سے اِس واضح رجحان کا پتہ چلتا ہے کہ دیوالی سے پہلے ریپو ریٹ میں کی گئی کمی کی وجہ سے، تہواروں کے دنوں میں، قرضوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چونکہ دیوالی، بھارت کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے، لہٰذا اِس تہوار پر لوگ، سب سے زیادہ روپیہ پیسہ خرچ کرتے ہیں اور دیوالی سے پہلے، کم شرحِ سود کی وجہ سے قرضوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ ×