December 5, 2025 2:13 PM

printer

بھارتیہ ریزرو بینک نے پالیسی ریپو ریٹ میں اعشاریہ دو پانچ فیصد کی کمی کرکے اِسے پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد کردیا ہے۔ اُس نے مالی سال 2025-26 کیلئے GDP شرح ترقی کے اندازے میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ابھی تک یہ چھ اعشاریہ آٹھ فیصد تھی جبکہ اِسے سات اعشاریہ تین فیصد کردیا گیا ہے

بھارتیہ ریزرو بینک RBI نے آج اقتصادی ترقی کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے شرح سود میں اعشاریہ دو پانچ فیصد کی کمی کرکے اِسے پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد کردیا ہے۔ RBI کے گورنر سنجے ملہوترا نے اِس فیصلے کا اعلان رواں مالی سال کی پانچویں، 2 ماہ میں ایک بار تشکیل دی جانے والی مالی پالیسی کے تحت کیا۔
امید ہے کہ اِس سے مختلف میدانوں میں پیش رفت ہوگی جن میں ہائوسنگ، آٹو اور تجارتی قرضے سستے ہوجائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی معیشت میں 8 اعشاریہ 2 فیصد کی شرح ترقی ہوئی ہے جو امید سے زیادہ ہے۔