بھارتیہ ریزرو بینک نے بینکنگ نظام میں، نقد رقم کی کمی کو دور کرنے کیلئے تازہ اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اُس نے آئندہ ہفتوں میں مزید تقریباً 3 ٹریلین روپے شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم ایک ساتھ اوپن مارکیٹ کام کاج OMOs اور غیر ملکی زرِ مبادلہ کی ادلا بدلی کر کے کی جائے گی۔ مجوزہ منصوبے کے تحت مرکزی بینک OMOsکے ذریعے دو ٹریلین روپے مالیت کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گی۔ یہ خریداری 29 دسمبر 5 جنوری، 12 جنوری اور 22 جنوری کو 50 ہزار کروڑ روپے کی 4 مساویانہ قسطوں کے تحت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ RBI، تیرہ جنوری کو ایک تین سالہ امریکی ڈالر یا روپے کی 10 ارب ڈالر کی خرید و فروخت کی ادلا بدلی کرے گا۔ امید ہے کہ اس قدم سے بینکنگ نظام میں نقد رقم میں بہتری آئے گی۔
حالیہ مالی پالیسی کی میٹنگ کے دوران RBI کے گورنر سنجے ملہوترا نے مارکیٹس کو یقین دلایا تھا کہ مرکزی بینک، مالی نظام میں وافر نقد رقم کو یقینی بنائے گا۔×
RBI نے نقد رقم اور مالی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری سکیورٹیز کی خریداری 4 مرحلوں میں کی جائے گی۔ اِن میں سے ہر ایک مرحلہ 50 ہزار کروڑ روپے مالیت کا ہوگا۔ یہ خریداری 29 دسمبر 2025، 5 جنوری 2026، 12 جنوری 2026 اور 22 جنوری 2026 کو کی جائے گی۔ ڈالر اور روپے کی ادلا بدلی والی نیلامی 13 جنوری 2026 کو کی جائے۔ ریزرو بینک نے بتایا کہ وہ نقد رقم اور مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، نیز وہ نقد رقم کے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدامات کر رہا ہے۔