ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 17, 2025 10:15 AM | BJP Sewa Pakhwada

printer

بھارتیہ جنتا پارٹی BJP وزیر اعظم نریندر مودی کے یومِ پیدائش کے موقعے پر آج پورے ملک میں سیوا پکھواڑے کا انعقاد کرے گی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی BJP وزیر اعظم نریندر مودی کے یومِ پیدائش کے موقعے پر آج پورے ملک میں سیوا پکھواڑے کا انعقاد کرے گی۔ یہ 2 اکتوبر تک جاری رہے گا، جو مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کا یومِ پیدائش ہے۔

BJP نے کہا کہ جناب مودی نے، پہلے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اور بعد میں وزیر اعظم کے طور پر ہمیشہ عوامی خدمات اور سماجی اصلاحات کی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے۔

وزیر اعظم کے یومِ پیدائش سے گاندھی جینتی تک BJP، مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے ساتھ، بہبود اور بیداری کی بہت سی سرگرمیاں انجام دے گی۔

سیوا پکھواڑے کے دوران BJP نے مختلف موضوعات کے تحت مختلف پروگراموں کی منصوبہ بندی کی ہے، تاکہ سماج کا ہر طبقہ اس میں شامل ہو سکے۔

پکھواڑے کے دوران، حکومت کی فلاحی اسکیموں کو غریبوں تک پہنچانے، صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے اور ماحولیاتی تحفظ کی مہم کو آگے بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔×