November 5, 2025 9:54 PM

printer

بھارتیہ جنتا پارٹی BJP حب الوطنی کے نغمے وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ منانے کیلئے جمعے کے روز ملک بھر کے 150 مقامات پر خصوصی پروگراموں کا انعقاد کرے گی

بھارتیہ جنتا پارٹی BJP حب الوطنی کے نغمے وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ منانے کیلئے جمعے کے روز ملک بھر کے 150 مقامات پر خصوصی پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔ آج نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے قومی جنرل سکریٹری ترُن چُگ نے اعلان کیا کہ مرکزی کابینہ نے قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر اسے ایک تہوار کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی وندے ماترم گانے کیلئے متعدد پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔ یہ سلسلہ اس مہینے کی 26 تاریخ یومِ آئین تک جاری رہے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وندے ماترم گیت قوم پرستی، اتحاد اور برطانوی حکومت کے خلاف اجتماعی مزاحمت کے جذبے کی اعلامت بن گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔