January 19, 2026 3:05 PM

printer

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر کے چناؤ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی آج داخل کیے جائیں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر کے چناؤ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی آج داخل کیے جائیں گے۔ پارٹی کے قومی ریٹرننگ افسر اور MP کے-لکشمن کی طرف سے جاری چناؤ کی تاریخوں کے مطابق یہ نامزدگی کے کاغذات دوپہر دو سے شام چار بجے تک داخل کیے جا سکتے ہیں۔ چناؤ کا سارا عمل نئی دلی میں پارٹی کے صدر دفتر میں ہوگا۔ چناؤ کے پروگرام کے مطابق، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4 بجے سے 5 بجے تک کی جائے گی، جس کے بعد نام واپس لینے کا مرحلہ شروع ہوگا، جو آج شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ نامزدگی کے عمل کی تکمیل کے بعد، اگر ضرورت پڑی تو کَل ووٹنگ کرائی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔