بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آپریشن سندور کی کامیابی کے بعد آج سے 11 دن تک چلنے والی ملک گیر آؤٹ ریچ مہم کا آغاز کیا ہے۔ بڑے پیمانے پر ترنگا یاترا کے نام سے مشہور اِس مہم کا مقصد پاکستان کے خلاف مسلح بھارتی افواج کی کامیابی کو اجاگر کرنا ہے۔ اِس عوامی پروگرام میں سابق فوجی، سماجی کارکن، سماجی تنظیمیں اور ساتھ ہی ساتھ سرکردہ بی جے پی رہنما شامل ہوں گے۔ یہ مہم اِس ماہ کی 23 تاریخ تک جاری رہے گی جس میں اِس بات پر توجہ مرکوز کی جائے گی کہ کس طرح بھارت نے پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے جموں کشمیر میں دہشت گردی کے کیمپوں کو تباہ کیا۔
قومی راجدھانی دلی میں دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور دیگر سرکردہ شخصیات آج شام کرتویہ پتھ پر اِس پروگرام میں شامل ہوں گے۔x