بھارت، 19 سال سے کم عمر کی خواتین کے ICC ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بھارت نے آج کوالالمپور کے Bayuemas Oval اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے کراری شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر صرف 64 رن ہی بناسکی۔ بھارت نے صرف سات اعشاریہ ایک اوور میں جیت حاصل کرلی۔ سُپر 6 میں بھارت کا اگلا مقابلہ، منگل کو اسی مقام پر اسکاٹ لینڈ کے ساتھ ہوگا۔
Site Admin | January 26, 2025 9:37 PM
بھارت، 19 سال سے کم عمر خواتین کے ٹی-ٹوینٹی ICC عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخل ہوگیا ہے۔ اُس نے کوالالمپور میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹ سے ہرایا
