November 14, 2025 9:49 PM

printer

بھارت، کَل مجاہد آزادی اور قبائلی لیڈر بھگوان بِرسا منڈا کے یوم پیدائش پر اُنھیں یاد کرنے کی غرض سے جن جاتیہ گورو دِوس منائے گا

بھارت، کَل مجاہد آزادی اور قبائلی لیڈر بھگوان بِرسا منڈا کے یوم پیدائش پر اُنھیں یاد کرنے کی غرض سے جن جاتیہ گورو دِوس منائے گا۔ مرکز نے15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دِوس قرار دیا ہے، جس سے قبائلی تاریخ کو زندہ رکھنے کی اہمیت کا اعتراف ہوتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب یہ دن وسعت اختیار کرکے جن جاتیہ گورو ہفتہ بن گیا ہے۔ اور اب کئی وزارتیں اور ریاستیں ثقافتی پروگراموں، نمائشوں اور تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے اِس جشن کو مناتی ہیں جس سے اہم قبائلی شخصیات کی وراثت زندہ ہوجاتی ہے۔ حکومت قبائلی مجاہدین آزادی کیلئے وقف میوزیموں اور میموریلس کو بنائے جانے پر مستقل زور دیتی رہی ہے۔ 10 ریاستوں میں 11 میوزیموں کی منظوری دی گئی ہے جس میں سے تین کا افتتاح ہوچکا ہے اور اِن میں رانچی کا بھگوان برسا منڈا میموریل پارک Cum میوزیم شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔