ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

بھارت، نیوزی لینڈ کو کراری شکست دے کر خواتین کے ایک روزہ میچوں کے ICC کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

بھارت، خواتین کے ایک روزہ میچوں کے ICC کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ کَل رات نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی خواتین نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 53 رن سے ہرا دیا۔

اِس کامیابی کے ساتھ ہی تین میچ جیتنے کے بعد بھارت کے 6 پوائنٹ ہوگئے ہیں اور وہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

اِس سے قبل نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر بھارت سے بلے بازی کرنے کو کہا اور بھارتی خواتین نے بارش سے متاثرہ میچ میں 49 اوورس میں تین وکٹ پر 340 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ اس میں سلامی بلے بازوں Pratika Rawal  اور اسمرتی مندھانا کی شاندار سینچریوں کا اہم رول رہا۔

مندھانا نے 109 رن بنائے جبکہ Pratika نے 122 رن اسکور کیے۔ اِن دونوں کھلاڑیوں نے پہلے وکٹ کی ساجھیداری میں 212 رن بنائے جو خواتین کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کی طرف سے اب تک کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیم کو  44 اوورس میں 325 رن بنانے کا نشانہ دیا گیا تھا لیکن وہ 8 وکٹ پر 271 رن ہی بنا سکی۔x