October 8, 2025 10:07 PM

printer

بھارت، نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں 27 سے 30 اکتوبر تک، بین الاقوامی شمسی اتحاد کی اسمبلی کے 8ویں اجلاس کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے

بھارت، نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں 27 سے 30 اکتوبر تک، بین الاقوامی شمسی اتحاد کی اسمبلی کے 8ویں اجلاس کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جدید اور قابلِ تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ بھارت نے غیرروایتی ایندھن کے وسائل سے اپنی مجموعی تنصیب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 50 فیصد، پانچ سال پہلے ہی حاصل کرلیا ہے، جوکہ مقررہ نشانے سے قبل حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، دنیا کا تیسرا سب سے بڑا شمسی توانائی پیدا کرنے والا ملک اور قابلِ تجدید توانائی کی نشو و نما کیلئے دنیا کی تیسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے، بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ڈائریکٹر جنرل آشیش کھنہ نے کہا کہ اِس تقریب میں 124 ممالک شرکت کریں گے نیز ملک بھر سے 40 سے زیادہ وزراء بھی اجلاس میں شامل ہوں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔