June 27, 2025 10:19 PM

printer

بھارت، موزامبیق کو جدید سہولیات کے حامل ملک میں ہی تیار جدید ترین ڈیزل لوکوموٹیوز برآمد کرے گا

بھارت تین ہزار تین سو Horse پاور کے دس ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیو موزامبیق کو برآمد کر رہا ہے۔ بنارس لوکوموٹیو ورکس کے تیار کردہ یہ لوکوموٹیوز نہ صرف تکنیکی اعتبار سے جدید ترین ہیں بلکہ اِن میں ڈرائیور کیلئے کئی خصوصی سہولیات بھی پائی جاتی ہیں۔ ان میں Cab کا خوشنما ڈیزائن، ٹوائلٹ کی سہولت اور فرج کی سہولت شامل ہے۔ یہ خصوصیات نہ صرف ڈرائیور کے آرام کو یقینی بناتی ہیں بلکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کاج کی جگہ کے اونچے معیار کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔