دبئی ایئر شو 2025، آج متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ بھارت اس دو روزہ ایئر شو میں اپنی دفاعی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔
بھارتی فضائیہ، Suryakiran Aerobatic Team اور LCA Tejas کے ساتھ ایئر شو میں شرکت کرے گی۔ دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب سیٹھ متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ وہ بھارت، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، امریکہ، برازیل، برطانیہ اور اٹلی کی تقریباً 50 کمپنیوں کے ساتھ صنعت سے متعلق ایک گول میز کانفرنس کی بھی صدارت کریں گے، جس کا مقصد بھارت میں دفاعی ٹکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔×