بھارت، فرانس سے 26 رافیل میرین لڑاکا طیارے خریدے گا۔ اِس سلسلے میں آئندہ ہفتوں میں معاہدے کو قطعی شکل دی جائے گی۔ وزارتِ دفاع کے ذرائع کے مطابق 26 رافیل میرین طیاروں میں سے 22 سنگل Seater ہوں گے اور چار Double Seater ہوں گے اور انہیں بھارتی بحریہ کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن اور تیار کیا جائے گا۔ اِن رافیل میرین طیاروں کو شامل کئے جانے سے بھارتی بحریہ کی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوگا اور انہیں INS وِکرمادتیہ اور INS وِکرانت جیسے طیارہ بردار جہازوں پر تعینات کیا جائے گا۔ یہ طیارے جدید جنگی نظام اور میزائلوں سے لیس ہوں گے۔ x
Site Admin | April 9, 2025 10:07 PM
بھارت، فرانس سے چھبیس رافیل میرین جنگی طیارے خریدے گا۔