بھارت، سمندری طوفان Ditwah سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو میں معاونت کیلئے سری لنکا کو 45 کروڑ ڈالر کا پیکیج فراہم کرے گا۔ وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کولمبو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پیکیج میں رعایتی شرحوں پر 35 کروڑ ڈالر کا قرضہ اور گرانٹس کی شکل میں 10 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی امداد میں بازآبادکاری اور سڑکوں کی بحالی، ریلوے اور پل کنکٹیویٹی، مکانوں کی تعمیر میں مدد سمیت سمندری طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ شعبے دائرے میں آئیں گے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے سری لنکا کے صدر Anura Kumara Dissanayake سے ملاقات کی اور سمندری طوفان سے ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کی طرف سے ایک خط انہیں سونپا۔