بھارت، دنیا کی پانچویں سب سے بڑی ہوابازی مارکیٹ کے طور پر اُبھرا ہے، جہاں 21 کروڑ 10 لاکھ مسافروں نے ہوائی جہاز کا سفر کیا، جبکہ ممبئی-دلّی 2024 میں سب سے مصروف ہوائی راستوں میں سے ایک رہا

بھارت، دنیا کی پانچویں سب سے بڑی ہوابازی مارکیٹ کے طور پر اُبھرا ہے، جہاں 21 کروڑ 10 لاکھ مسافروں نے ہوائی جہاز کا سفر کیا، جبکہ ممبئی-دلّی 2024 میں سب سے مصروف ہوائی راستوں میں سے ایک رہا۔ یہ بات فضائی ٹرانسپورٹ کی بین الاقوامی تنظیم IATA نے کہی ہے، جس نے 2024 کیلئے فضائی ٹرانسپورٹ کے عالمی اعداد وشمار WATS کا تازہ ترین ایڈیشن جاری کیا ہے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                              V-C Yashashvi

بھارت میں پچھلے برس 21 کروڑ 10 لاکھ مسافروں نے ہوائی جہاز کا سفر کیا۔ یہ 2023 کے مقابلے 11 اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح بھارت جاپان سے آگے نکل گیا ہے، جہاں 20 کروڑ 50 لاکھ مسافروں نے ہوائی جہاز کا سفر کیا اور سالانہ 18 اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکہ اب بھی دنیا کی سب سے بڑی ہوابازی مارکیٹ ہے، جہاں 2024 میں 87 کروڑ 60 لاکھ مسافروں نے سفر کیا، جو اس کی اندرون ملک پروازوں کی تعداد کی وجہ سے ہے اور اس میں سالانہ پانچ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ چین دوسرے مقام پر رہا، جہاں 74 کروڑ 10 لاکھ مسافروں نے سفر کیا، جو 2023 کے مقابلے میں 18 اعشاریہ سات فیصد زیادہ ہے۔ برطانیہ 26 کروڑ 10 لاکھ مسافروں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا، جبکہ اسپین 24 کروڑ 10 لاکھ مسافروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ یہ اعداد وشمار اُن تمام بین الاقوامی اور اندرون ملک مسافروں پر مشتمل ہے، جو کسی بھی ملک سے روانہ ہوئے یا پہنچے ہیں۔ دنیا کے مصروف ترین ہوائی راستوں میں ممبئی-دلّی روٹ ساتویں مقام پر رہا، جس پر 2024 میں 50 لاکھ 90 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔ ایشیاء بحرالکاہل خطہ دنیا کے مصروف ترین ہوائی راستوں کی درجہ بندی میں سرفہرست رہا، جہاں Jeju-Seoul کا فضائی روٹ دنیا کا سب سے مقبول راستہ رہا۔ اس پر 2024 میں ایک کروڑ 32 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔

  Yashashvi کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔