وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت، ایران کے موجودہ حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ نئی دلّی میں صحافیوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت، ایران میں مقیم اپنے شہریوں کے مفاد کی خاطر ہر ضروری قدم اٹھانے کیلئے پُرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس وقت ایران میں تقریباً9 ہزار بھارتی شہری موجود ہیں، جن میں اکثریت طلبا کی ہے۔ جناب جیسوال نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایران کے موجودہ حالات کے تناظر میں وزارت خارجہ نے متعدد ایڈوائزری جاری کی ہے، جن میں بھارتی شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے اور وہاں موجود افراد کو وطن واپس آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Site Admin | January 16, 2026 9:40 PM
بھارت، ایران کی صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ حکومت نے بھارتی شہریوں کی حفاطت کو یقینی بنانے کیلئے سبھی اقدامات کرنے کا یقین دلایا ہے