بھارت، ایران اور اسرائیل سے بھارتی باشندوں کو واپس لانے کیلئے آپریشن سندھو کے تحت بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ تازہ پیش رفت میں گزشتہ شب ایران کے شہر مشہد سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے 285 بھارتی باشندے نئی دلّی پہنچے۔ ان افراد کا خیر مقدم کرتے ہوئے امورِ خارجہ کے وزیر مملکت Pabitra Margherita نے کہا کہ آپریشن سندھو کے تحت اب تک ایران سے ایک ہزار 713 بھارتی باشندوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔
0815-Pabitra Megherita
وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ اگلے دو دن کے دوران ایران سے مزید 2 سے 3 پروازوں کے پہنچنے کا پروگرام ہے۔ جناب مارگریٹا نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ ایران اور اسرائیل میں مقیم تمام بھارتی شہریوں سے لگاتار رابطے میں ہے۔ ایران اور اسرائیل میں مقیم بھارتی باشندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی ہیلپ لائن اور نئی دلی میں وزارت خارجہ کی جانب سے قائم کردہ 24 گھنٹے ساتوں دن کام کرنے والے کنٹرول روم کے ذریعے تہران میں بھارتی سفارتی خانے کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ ایک تازہ پیش رفت میں اسرائیلی فضائی حدود بند ہونے اور تجارتی پروازوں کے معطل ہونے کے بعد اسرائیل اور اُردن میں بھارتی سفارتخانوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں 160 بھارتی باشندوں کو وہاں سے نکالا ہے۔×