داخلی امور اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک اِس سال کے آخر تک، دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کے طور پر اُبھر جائے گا۔ وہ 267 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز اور افتتاح کرنے کے بعد، گاندھی نگر ضلعے میں اپنے آبائی قصبے مانسا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت بھارت کو 2047 تک ہر شعبے میں ایک عالمی قاعد بنانے کا پابند ہے۔
اِس موقع پر انہوں نے سومناتھ مندر کو ملک کی شناخت اور خود داری کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سومناتھ سوابھیمان پَرو، پورے سال منائے گی، تاکہ مندر کی ہزار سالہ شاندار تاریخ کو نمایاں کیا جاسکے اور خود داری کے اِس ورثے کو مستقبل کی نسلوں کو سونپا جاسکے۔