November 26, 2025 10:43 PM

printer

بھارت، احمد آباد میں دو ہزار تیس کے دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔

احمدآباد کو، 2030 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کے حقوق باضابطہ طور سے حاصل ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ میں Glasgow کی جنرل اسمبلی میں 74 کامن ویلتھ ممالک کے مندوبین نے اس فیصلے کو منظوری دی۔ 2010 میں دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کے بعد، بھارت کو دوسری مرتبہ یہ شرف حاصل ہوگا۔ اس فیصلے سے بھارت کی 2036 میں اولمپک گیمس کی میزبانی کی امنگ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 2030 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کیلئے ایک بار پھر بھارت کو چنے جانے پر ہموطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ اس کامیابی سے بھارت کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر ایک مضبوط حیثیت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، دنیا کا خیرمقدم کرنے کا منتظر ہے۔

کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کامن ویلتھ اسپورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کامن ویلتھ اسپورٹ کے مطابق 2030 کے کھیلوں میں 15 سے 17 اسپورٹس شامل ہوں گے۔ مکمل پروگرام کو اگلے سال حتمی شکل دی جائے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔