بھارت، آپریشن ساگر بندھو کے تحت، سمندری طوفان Ditwah کے سبب ہوئی تباہی کی صورتحال میں، سری لنکا کی جدوجہد میں لگاتار اُس کا ساتھ دے رہا ہے۔

بھارت، آپریشن ساگر بندھو کے تحت، سمندری طوفان Ditwah کے سبب ہوئی تباہی کی صورتحال میں، سری لنکا کی جدوجہد میں لگاتار اُس کا ساتھ دے رہا ہے۔

قدرتی آفات کی صورت میں بندوبست کے مرکز نے سبھی 25 ضلعوں میں، 465 اموات، 366 افراد کے لاپتہ ہونے اور ساڑھے پندرہ لاکھ سے زیادہ لوگوں کے متاثر ہونے کی خبر دی ہے۔ کینڈی ضلعے میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

وسطی صوبے میں بھارتی فضائیہ کے طیارے IFC – 1875 نے Mandaram Nuwara میں، 2 ہزار کلو گرام راحت سامان فراہم کیا۔ طیارے نے 17 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا، جن میں ایک دِل کا مریض بھی شامل ہے۔ دیگر طیاروں نے 24 مسافروں، ایک حاملہ خاتون، پانچ بچوں اور غیر ملکی باشندوں کو، Kotmale سے کولمبو پہنچایا۔

IFC – 1885 نے، 2 ہزار کلو گرام کی امداد اور 19 فوجیوں کو، Poramadulla پہنچایا۔

بھارت کے ہائی کمشنر سنتوش جھا نے کولمبو کے نزدیک Sedawatta میں NDRF کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ یہاں ٹیمیں علاقوں میں، گھر گھر جا رہی ہیں۔ NDRF کی ٹیموں نے کَل 43 لوگوں کو بچایا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا C-17 ٹرانسپورٹ طیارہ کَل کولمبو پہنچا ہے۔ یہ طیارہ ایک ماڈیولر فیلڈ اسپتال لے کر گیا ہے، جس میں سبھی بنیادی سامان مہیا ہے۔ یہ طیارہ، طبّی اور امدادی عملے کے 70 سے زیادہ اہلکاروں اور لازمی گاڑیوں کو بھی لے کر گیا ہے۔

اسی دوران وزارتِ دفاع نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے MI-17 ہیلی کاپٹرس نے اپنا کام جاری رکھا، جس میں انہوں نے 8 ٹن سے زیادہ راحت سامان پہنچایا اور زندہ بچ جانے والے 65 لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اِن افراد میں غیر ملکی باشندے شدید بیمار اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔ ×