بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے BS-3 اور اُس کے نیچے کے زمرے کے تحت دلّی کے باہر رجسٹر سبھی کمرشل گاڑیوں پر آج سے قومی راجدھانی میں داخلے پر پابندی رہے گی۔ تاہم سازوسامان کی BS-4 زمرے کی کمرشل گاڑیوں کو آئندہ برس 31 اکتوبر تک دلّی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن کی سفارشات پر دلّی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ دلّی میں رجسٹر سامان کی کمرشل گاڑیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس نے مزید کہا ہے کہ سامان کی CNG، LNG اور الیکٹرک کمرشل گاڑیاں شہر میں داخل ہوسکتی ہیں۔
Site Admin | November 1, 2025 9:41 PM
بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے BS-3 اور اُس کے نیچے کے زمرے کے تحت دلّی کے باہر رجسٹر سبھی کمرشل گاڑیوں پر آج سے قومی راجدھانی میں داخلے پر پابندی رہے گی