ہنگری کے شہر Budapest میں جاری کُشتی کی چوتھی درجہ بندی سیریز میں، بھارت کی خاتون پہلوانوں نے کَل چاندی کا ایک اور کانسے کا بھی ایک تمغہ جیتا۔ 76 کلوگرام کے زمرے میں پریا ملِک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، چاندی کا تمغہ جیتا۔ وہ برازیل کی Martins Machado کے خلاف سخت مقابلے کے بعد چار-تین سے ہار گئیں۔ اِدھر ایشیائی چیمپئن مَنیشا نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے کانسے کے تمغے کیلئے کھیلے گئے مقابلے میں Krystsina Sazykina کو شکست دی۔ اِس طرح بھارت اب تک سونے کے تین، چاندی کے دو اور کانسے کے تین تمغے جیت چکا ہے۔ x
Site Admin | July 20, 2025 3:47 PM
بڈاپیسٹ میں جاری کُشتی کی چوتھی درجہ بندی سیریز میں، بھارت کی خاتون پہلوانوں نے کَل چاندی کا ایک اور کانسے کا ایک تمغہ جیتا۔