July 8, 2025 9:31 PM

printer

بچوں کیلئے ملیریا کی روک تھام سے متعلق پہلی دوا کو سوئٹزرلینڈ کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے

چھوٹے بچوں کیلئے موزوں دنیا کے پہلے ملیریا طریقۂ علاج کو منظوری مل گئی ہے۔ دوا ساز کمپنی Novartis کو ملیریا کے علاج سے متعلق اس کی نئی دوا، Coartem کیلئے سوئٹزرلینڈ حکام کی منظوری مل گئی ہے۔ اس دوا کی تیاری کافی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ملیریا سے ہونے والی زیادہ تر اموات پانچ سال تک کی عمر کے بچوں میں ہوتی ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد دوا کی تیاری اور تقسیم، اگلے کچھ ہفتوں میں افریقہ میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ملیریا سے ہونے والی زیادہ تر اموات برّ اعظم افریقہ میں درج کی جاتی ہیں۔