اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ بوتھ لیول افسروں کو جلد ہی معیاری شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے تاکہ گھر گھر جاکر ویریفکیشن کے عمل کے دوران اُنہیں اپنے کام میں سہولت ملے۔ جناب کمار نے نئی دلّی میں آج ہریانہ، دلّی اور بہار کے بوتھ لیول افسروں، سُپر وائیزروں اور الیکٹورل رجسٹریشن افسروں کیلئے دو روزہ صلاحیتوں کی تشکیل سے متعلق تربیتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس پروگرام میں شریک حضرات اپنی اپنی متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دیگر بوتھ لیول افسروں کو تربیت فراہم کریں گے۔ x
Site Admin | May 14, 2025 10:16 PM
بوتھ لیول افسروں کو جلد ہی معیاری شناختی کارڈ جاری کیے جائیں: گیانیش کمار
