بنگلہ دیش کی ہندو – بودھ – عیسائی Unity کونسل کے لیڈروں نے سابق وزیرِ اعظم اور BNP کی صدر بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت کرنے کیلئے، ڈھاکہ میں BNP کے کارگزار چیئرمین طارق رحمن کے ساتھ ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران Minority کے لیڈروں نے خالدہ ضیاء کو ایک ثابت قدم اور مدبر لیڈر قرار دیا، جنہوں نے ملک کی جمہوری تحریک میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی موت بنگلہ دیش کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے طارق رحمن اور اُن کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ لیڈروں نے، ملک کے مختلف حصوں میں اقلیتی برادریوں کے خلاف تشدد کے حالیہ واقعات پر بڑھتی ہوئی تشویش پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔
بنگلہ دیش کے اقلیتی لیڈروں نے اقلیتی برادری کے خلاف تشدد میں اضافے پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے BNP کے کارگزار چیئرمین طارق رحمن کو ایک 8 نکاتی مطالبہ بھی پیش کیا، جس میں پارٹی کے انتخابی منشور میں اِسے شامل کرنے پر زور دیا گیا۔ طارق رحمن نے جواب میں کہا کہ امن و قانون کو بحال کرنا اور جمہوریت کو مستحکم کرنا اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام شہریوں کو تحفظ اور حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ عوام کو اکثریت یا اقلیت میں تقسیم کرنے میں یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہری بنگلہ دیشی ہونے کی ایک ہی جیسی شناخت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یکساں حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تعاون اور مشترکہ کوشش پر بھی زور دیا۔
BNP کے سکریٹری جنرل مرزا فخرُل اور بنگلہ دیش پوجا Udjapan پریشَد اور ڈھاکیشوری نیشنل ٹیمپل سمیت اقلیتی تنظیموں کے نمائندگان اِس میٹنگ میں موجود تھے۔