بنگلہ دیش کے پاسپورٹ اور اِمیگریشن کے محکمے نے سبکدوش وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت 97 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی جولائی کے مہینے میں گمشدگی کے معاملات اور ہلاکتوں میں اُن کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی پاداش میں کی گئی ہے۔
کل ڈھاکہ میں اعلیٰ صلاح کار کے نائب پریس سیکریٹری ابوالکلام آزاد نے میڈیا کو تبایا کہ محکمے نے، اُن 22 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں، جو جبراً گمشدگی کے معاملات میں ملوث تھے، جبکہ شیخ حسینہ سمیت 75 افراد کے پاسپورٹ جولائی کے مہینے میں ہلاکتوں میں، اُن کے شامل ہونے کی وجہ سے منسوخ کئے گئے ہیں۔×