January 6, 2026 2:57 PM

printer

بنگلہ دیش کے نرسِنگڑی شہر میں حملہ آوروں نے ایک اور ہندو شخص کو ہلاک کردیا

بنگلہ دیش کے نرسنگڑی شہر میں میں 40 سال کے ایک ہندو شخص کا کُچھ نامعلوم حملہ آوروں نے دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا۔ یہ شخص برف کی ایک فیکٹری کا مالک تھا، جس کا نام مونی چکرورتی بتایا جارہا ہے۔ اِس کے قتل سے پورے بنگلہ دیش میں غصے اور خوف میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پچھلے کُچھ ہفتوں میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مسلسل ہلاکت سے خوف و ہراس میں اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے بہت چھوٹے وقفے میں یہ چوتھی ہلاکت ہے، جس سے بنگلہ دیش میں لوگوں کی سلامتی، اقلیتوں کی حفاظت اور نظم و ضبط پر سوال اُٹھ رہے ہیں۔ بنگلہ دیش پولیس کے مطابق مونی چکرورتی کو پلاش اُپ ضلع کے چَر سِندھور بازار میں کَل رات 11 بجے قتل کیا گیا تھا۔